ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یہ ہے نیو انڈیا:چوڑی بیچنے والا گڑگڑاتا رہا، وہ پیٹتے رہے گناہ تھا، ہندو علاقے میں کیو ں آیا؟ پولیس کی ستم ظریفی۔ فریادی پر ہی کیس درج

یہ ہے نیو انڈیا:چوڑی بیچنے والا گڑگڑاتا رہا، وہ پیٹتے رہے گناہ تھا، ہندو علاقے میں کیو ں آیا؟ پولیس کی ستم ظریفی۔ فریادی پر ہی کیس درج

Tue, 24 Aug 2021 11:08:07    S.O. News Service

اندور،24؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں لگاتار مذہبی انتشار پھیلارہے لوگوں کا شکار اس بار ایک چوڑی بیچنے والا ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں چوڑیاں بیچنے والے ایک شخص کو کچھ لوگوں نے بری طرح پیٹا ہے جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگ ایک چوڑی والے کو اس کے مذہب کی بنیاد پر پیٹ رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ چوڑی بیچنے کیلئے وہ ہندو علاقے میں آئندہ نہ آئے۔ اب اس معاملہ میں متاثر کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔اور 3افراد کو گرفتاربھی کرلیاگیا ہے لیکن دل دہلانے والی خبر یہ بھی ہے کہ چوڑی بیچنے والے مسلم نوجوان کے خلاف ہی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کی چھیڑ خانی پر ہی مسلم نوجوان کی پٹائی کی گئی تھی حالانکہ علاقے کے بعض چشم دیدوں نے پولیس کے اس الزام کی تردید کی ہے۔ خبروں کے مطابق مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک شخص کی مبینہ چھیر چھاڑ کے الزام میں لوگوں نے پٹائی کر دی۔ واضح رہے کہ معاملہ اندور باڑگنگا تھانہ علاقہ کے گووند نگر کا ہے، جہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے چوڑی بیچنے کے بہانے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی۔آج تک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق جس شخص کی پٹائی کی گئی اس کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے کے بعد گووند نگر کالونی میں وہ چوڑی بیچ رہا تھا، اس دوران کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور پیسے بھی چھین لئے۔ تسلیم نام کے اس نوجوان کا کہنا ہے کہ جب وہ چوڑیاں بیچ رہا تھا تو اس دوران پہلے کچھ لوگوں نے اس کی ذات پوچھی اور ذات بتانے پر لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔اس ویڈیو پر کانگریس کے رہنما اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے شیو راج حکومت کی تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یہ ویڈیو افغانستان کا نہیں ہے بلکہ آج اندور کا ہے۔ شیو راج سنگھ جی کے خوابوں کے مدھیہ پردیش میں ایک چوڑی بیچنے والے مسلمان کا سامان لوٹ کر کھلے عام بھیڑ سے لنچنگ کروائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کیا یہی ہندوستان بنانا چاہتے ہیں آپ؟ ان دہشت گردوں پر کارروائی کب؟ انہوں نے لکھا کے پولیس اس معاملہ کی لیپا پوتی کرنا چاہتی ہے اور ان کی ٹیم لگاتار متاثرہ لڑکے کے ساتھ ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں بھی لوگوں کو مارنے پیٹنے کا کوئی حق نہیں ہے، بلکہ خود خواتین کو اس چوڑی بیچنے والے کے خلاف کیس درج کرانا چاہئے اور اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کرنا چاہئے تھا۔


Share: